11 جولائی 2013 - 19:30
حقانی نیٹ ورک، آئی ایس آئی اور سی آئی اے کی تخلیق

پاکستان آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر جنرل احمد شجاع پاشانے ایبٹ آباد کمیشن کےسامنے اہم انکشافات کئے ہیں جن کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں ۔

ابنا: پاکستان آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر جنرل احمد شجاع پاشانے ایبٹ آباد کمیشن کےسامنے اہم انکشافات کئے ہیں جن کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں ۔اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد کمیشن کے روبرو آئی ایس آئی کے سابق سربراہ احمد شجاع پاشا نے اعتراف کیا کہ حقانی نیٹ ورک، آئی ایس آئی اور سی آئی اے کی تخلیق ہےاور ایجنسی کو پتہ ہے کہ غیر ملکی عسکریت پسند کراچی کے نوگوایریاز میں رہتے ہیں۔ انہوں نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف امریکیوں کے مطالبات کے سامنے فوری اور مکمل طور پراتنا جھک گئے کہ انہوں نے اپنے ہی عوام پر ڈرون حملوں کیلئے امریکہ کو شمسی ایئر بیس دے دیا۔واضح رہے کہ ریٹائرڈ جنرل شجاع پاشا نے ایبٹ آباد آپریشن کے بعد یہ بیان اس وقت ریکارڈ کرایا تھا جب وہ خود آئی ایس آئی کے سربراہ تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲